اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۷۴

 اصل میں الفاظ ہیں سَلِا مٌ  عَلیٰ  اِلْ یَا سِیْن ۔ اس کے متعلق بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ حضرت الیاس کا دوسرا نام ہے ، جس طرح حضرت ابراہیم کا دوسرا نام ابراہام تھا۔ اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے کہ اہل عرب میں عبرانی اسماء کے مختلف تلفظ رائج تھے ، مثلاً میکال اور میکائیل  اور میکائین ایک فرشتے کو کہا جاتا تھا ۔ ایسا ہی معاملہ حضرت الیاس کے نام کے ساتھ بھی ہوا ہے خود قرآن مجید میں ایک ہی پہاڑ کا نام طور سینا ء بھی آیا ہے اور طور سینین بھی۔