اس رکوع کو چھاپیں

سورة الصفت حاشیہ نمبر۸۹

اصل میں ملائکہ کے بجائے الجنّہ کا لفظ استعمال ہوا ہے ، لیکن بعض اکابر مفسرین کا خیال ہے کہ یہاں جِنّ کا لفظ اپنے لغوی مفہوم (پوشیدہ مخلوق) کے لحاظ سے ملائکہ کے لیے استعمال کیا گیا ہے ، کیونکہ ملائکہ بھی اصلاً ایک پوشیدہ مخلوق ہی ہیں ۔ اور بعد کا مضمون اسی بات کا تقا ضا کرتا ہے کہ یہاں الجِنہ کے لفظ کو ملائکہ  کے معنی میں لیا جائے ۔