اس رکوع کو چھاپیں

سورة المومن حاشیہ نمبر۴۵

 یعنی اس نے ایسی کھلی کھلی نشانیاں تمہیں دکھا دی ہیں جن سے یہ بات روز روشن کی طرح ظاہر ہو چکی ہے کہ وہ تمہارے رب کا بھیجا ہوا رسول ہے۔ مومن آل فرعون کا اشارہ ان نشانیوں کی طرف تھا جن کی تفصیلات اس سے پہلے گزر چکی ہیں (تفہیم القرآن، جلد دوم، ص 65۔68۔ 69۔ 72۔ 73۔ 647۔ 648۔ جلد سوم، ص 100 تا 107۔ 487 تا 493۔ 560)۔