اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ نوح حاشیہ نمبر۱۳

مطلب یہ ہے کہ دنیا کے چھوٹے چھوٹے ر ئیسوں اور سرداروں کے بارے میں تو تم یہ سمجھتے ہو کہ  ان کے وقار کے خلاف کوئی حرکت کرنا خطرناک ہے، مگر خداواندِ عالم کے متعلق تم یہ توقع  نہیں رکھتے کہ وہ کبھی کوئی باوقار ہستی ہو گا۔ اُس کے خلاف تم بغاوت کرتے ہو، اُس کی خدائی میں دوسروں کو شریک ٹھیرا تے ہو، اُس کے احکام کی نا فرمانیاں کرتے ہو، اور اس سے تمہیں یہ اندیشہ لاحق نہیں ہوتا کہ وہ اس  کی سزا دے گا۔