اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ جن حاشیہ نمبر۱۶

یہ وہی بات ہے جو سورہ نوح میں فرمائی گئی ہے کہ اللہ سے معافی مانگو تو وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں بر سائے گا(تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد ششم، تفسیر سورہ نوح، حاشیہ۱۲)۔ پانی کی کثرت کو نعمتوں کی کثرت کے لیے بطورِ کنا یہ استعمال کیا گیا ہے، کیونکہ پانی ہی آبادی کا انحصار ہے۔ پانی نہ ہو تو سرے سے کوئی بستی بس ہی نہیں سکتی، نہ انسان کی بنیادی ضروریات فراہم ہو سکتی ہیں، اور نہ انسان کی صنعتیں چل سکتی ہیں۔