اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ المزمل حاشیہ نمبر۱۶

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں پر گواہ بنا کر بھیجنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ آپ دنیا میں اُن کے سامنے اپنےقول اور عمل سے حق کی شہادت دیں، اور یہ بھی کہ آخرت میں جب اللہ تعالیٰ کی عدالت برپا  ہو گی اُس وقت آپ یہ گواہی دیں کہ میں نے اِن لوگوں کے سامنے حق پیش کر دیا تھا(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اوّل، البقرہ، حاشیہ ۱۴۴۔ النساء، حاشیہ۶۴۔جلد دوم، النحل، آیات۸۴، ۸۹۔جلد چہارم، الاحزاب،حاشیہ۸۲۔جلد پنجم، الفتح، حاشیہ۱۴)۔