اس رکوع کو چھاپیں

سورة المدثر حاشیہ نمبر۲۱

یہ بات اس سے پہلے قرآن مجید میں متعدد مقامات پر بیان ہو چکی ہےکہ ہر آزمائش کے موقع پر جب ایک مومن اپنے ایمان پر ثابت قدم رہتا ہے اور شکّ و انکار یا اطاعت سے فرار یا دین سے بے وفائی کی راہ  چھوڑ کر یقین و اعتماد اور اطاعت و فرمانبرداری اور دین سے وفا داری کی راہ اختیار کرتا ہے تو اس کے ایمان کو بالیدگی نصیب ہوتی ہے(تشریح کےملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اوّل، آل عمران، آیت۱۷۳۔جلد دوم، الانفال، آیت۲، حاشیہ ۲۔ التوبہ، آیات۱۲۴۔۱۲۵۔حاشیہ۱۲۵۔جلدچہارم،الاحزابِ،آیت۲۲،حاشیہ۳۸۔جلد پنجم، الفتح آیت ۴، حاشیہ۷)۔