اس رکوع کو چھاپیں

سورة القیٰمة حاشیہ نمبر۱۶

یعنی خوشی سے دمک رہے ہونگے،کیونکہ جس آخرت پر وہ ایمان لائے تھے وہ ٹھیک اُن کے یقین کے مطابق سامنے موجودگی، اور جس آخرت پر ایمان لا کر انہوں نے دنیا کے ناجائز فائدے چھوڑے اور بر حق  نقصان بر داشت کیے تھے اس کو فی الواقع اپنی آنکھوں کے سامنے بر پا ہوتے دیکھ کر انہیں یہ اطمینان حاصل ہو جائے گا کہ انہوں نے اپنے رویّہ زندگی کے متعلق بالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، اب وہ وقت آگیا ہے جب وہ اس کا بہترین انجام دیکھیں گے۔