اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الدھر حاشیہ نمبر۱۹

یعنی ہر شخص کے لیے اس کی خواہش کے ٹھیک اندازے کے مطابق ساغر بھر بھر کر دیے جائیں گے ۔ نہ وہ اُس کی خواہش سے کم ہوں گے نہ زیادہ۔ بالفاظ دیگر اہلِ جنت کے خُدّام اس قدر ہوشیار اور تمیز دار ہونگے کہ وہ جس کی خدمت میں جامِ شراب پیش کریں گے اس کے متعلق ان کو پُورا اندازہ ہو گا کہ وہ کتنی شراب پینا چاہتا ہے۔(جنت کی شراب کی خصوصیات کے متعلق ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، الصّافات، آیات ۴۵تا۴۷، حواشی۲۴تا۲۷۔ جلد پنجم، سورہ محمد، آیت۱۵،حاشیہ۲۲۔الطُّور، آیت۲۳، حاشیہ۱۸۔الواقعہ، آیت۱۹،حاشیہ۱۰)۔