اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ الدھر حاشیہ نمبر۳۱

یعنی یہ کفّار ِقریش جس وجہ سے اخلاق اور عقائد کی گمراہیوں پر مصر ہیں ، اور جس بنا پر آپ کی دعوت ِ حق کے لیے ان کے کان بہرے ہوگئے  ہیں، وہ دراصل اِن کی دنیا پرستی اور آخرت سے بے فکری و بے نیازی ہے۔ اس لیے ایک سچّے خدا پرشت انسان کا راستہ ان کے راستے سے اتنا الگ ہے کہ دونوں کے درمیان کسی مصالحت کا سرے سے کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔