اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ النباء حاشیہ نمبر۹

مضبوط کالفظ اِس معنی میں استعمال کیا گیا ہے کہ اُن کی سرحدیں اتنی مستحکم ہیں کہ ان میں ذرہ برابر تغیّر و تبدل نہیں ہونے پاتا اور ان سرحدوں کو پار کر کے عالمِ بالا کے بے شمار ستاروں اور سیاروں میں سے کوئی نہ ایک دوسرے سے ٹکراتا ہے نہ تمہاری زمین پر آگرتا ہے۔(مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اوّل، البقرہ، حاشیہ۳۴۔جلد دو۔، الرعد،حاشیہ۲۔۱۔الحجر،حواشی۱۲،۸۔جلد سوم،المومنون، حاشیہ۱۵۔جلد چہارم،لقمان،حاشیہ۱۳۔یٰس،حاشیہ۳۷۔الصّافّات،حواشی۵۔۶۔المومن،حاشیہ۹۰۔جلد پنجم، ق، حواشی۷۔۸)۔