اس رکوع کو چھاپیں

سورة النٰزعٰت حاشیہ نمبر۱۷

چارہ سے مراد اِس جگہ صرف جانوروں کا چارہ نہیں ہے بلکہ وہ تمام نباتات مراد ہیں جو انسان اور حیوان دونوں کی غذا کے کام آتے ہیں۔ رَعی اور تُع اگرچہ بالعموم عربی زبان میں جانوروں کے چَرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر کبھی کبھی انسان کے لیے بھی استعمال کر لیے جاتے ہیں، مثلاً سورہ یوسف میں آیا ہے کہ حضرت یوسف کو ہمارے ساتھ بھیج دیں  کہ کچھ چَر چُگ لے اور کھیلے“(آیت۱۲)۔یہاں بچے کے لیے چَرنے(رَتُع) کا لفظ جنگل میں چل پھر کر پھل توڑنے اور کھانے کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے۔