اس رکوع کو چھاپیں

سورة النٰزعٰت حاشیہ نمبر۲۳

اِس کی تشریح بھی ہم تفسیر سُورہ ملک، حاشیہ ۳۶ میں کر چکے ہیں۔ رہا یہ ارشاد کہ تم ہر اُس شخص کو خبر دار کردینے والے ہو جو اس کا خوف کر ے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خوف نہ کرنے والوں کو خبر دار کرنا تمہارا کام نہیں ہے، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے خبر دا کرنے کا فائدہ اسی کو پہنچے گا جو اُس دن کے آنے کا خوف کرے۔