اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ انفطار حاشیہ نمبر۳

اصل الفاظ ہیں مَا قَدَّ مَتْ وَ اَخَّرَتْ۔ان الفاظ کے کئی مفہوم ہو سکتے ہیں  اور وہ سب کی یہاں مراد ہیں(۱)جو اچھا یا برا عمل آدمی نے  کر کے آگے بھیج دیا وہ مَا قَدَّمَتْ ہے اور جس کے کرنے سے  وہ باز رہا وہ مَا اَخَّرَتْ۔ اس لحاظ سے یہ الفاظ تقریباً انگریزی زبان کے الفاظCommission اورOmission کے ہم معنی ہیں۔
(۲) جو کچھ پہلے کیا وہ مَاقَدَّمَتْ ہے اور جو کچھ بعد میں کیا وہ  مَا اَخَّرَتْ، یعنی آدمی کا پورا نامہ اعمال ترتیب وار اور تاریخ دار اس کے سامنے آجائے گا۔

          (۳) جو اچھے اور برے اعمال آدمی نے اپنی زندگی میں کیے وہ مَا قَدَّمَتْ ہیں اور ان  اعمال کے  جو آثار و نتائج وہ انسانی معاشرے میں اپنے پیچھے چھوڑ گیا وہ مَااَخَّرَتْ۔