اس رکوع کو چھاپیں

سورۃ انفطار حاشیہ نمبر۸

یعنی کسی کی وہاں یہ طاقت نہ ہوگی کہ وہ کسی شخص کو  اس کے اعمال کے نتائج بھگتنے سے  بچا سکے۔ کوئی وہاں ا یسا با اثر یا  زور آور یا اللہ کا چہیتا نہ ہوگا کہ عدالت خدا وندی میں اڑ کر بیٹھ جائے اور یہ کہہ سکے کہ فلاں شخص میرا عزیز یامتوسِّل ہے ، اسے تو بخشنا ہی ہو گا خواہ یہ دنیا میں کیسے ہی بُرے افعال کرکے آیا ہو۔