اس رکوع کو چھاپیں

سورة الاعلیٰ حاشیہ نمبر۱۳

پاکیزگی سے مراد ہے کفر و شرک چھوڑ کر ایمان لانا، برے اخلاق چھوڑ کر اچھے اخلاق اختیار کرنا اور برے اعمال چھوڑ کر نیک اعمال کرنا۔ فلاح سے مراد  دنیوی خوشحالی نہیں ہے بلکہ حقیقی کامیابی ہے ، خواہ دنیا کی خوشحالی اس کے ساتھ میسّر ہو یا نہ ہو(تشریح کے  لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، یونس، حاشیہ نمبر۲۳۔ جلد سوم، المومنون، حواشی نمبر ۵۰-۱۱-۱۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ نمبر ۴)۔