اس رکوع کو چھاپیں

سورة التین حاشیہ نمبر۲

اصل میں طُوْرِ سِیْنِیْن فرمایا گیا ہے ۔ سینین جزیرہ نمائے سینا کا دوسرا نام ہے۔ اِس  کو سَینا یا سِینا بھی کہتے ہیں اور سینین بھی۔ خود قرآن میں ایک جگہ طُوْرِ سَیْنَآء  کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔ اب چونکہ وہ علاقہ جس میں کوہِ طور واقع ہے سینا ہی کے نام سے مشہور ہے اِس لیے ہم نے ترجمہ میں اِس کا یہی مشہور نام درج کیا ہے۔