اس رکوع کو چھاپیں

سورة القارعة حاشیہ نمبر۲

یہاں تک قیامت کے پہلے مرحلے کا ذکر ہے۔ یعنی جب وہ حادثہ ٔ عظیم برپا ہو گا جس کے نتیجے میں دنیا کا سارا  نظا م درہم برہم ہو جائے گا اُس وقت لوگ گھبرا ہٹ کی حالت میں اِس طرح بھاگے بھاگے پھریں گے جیسے روشنی  پر آنے والے پروانے ہر طرف پراگندہ و منتشر ہوتے ہیں، اور پہاڑ رنگ برنگ کے دُھنکے ہوئے اون کی طرح اڑنے لگیں گے۔ رنگ برنگ کے اون سے پہاڑوں کو تشبیہ اس لیے دی گئی ہے کہ اُن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔