اس رکوع کو چھاپیں

سورة الھمزة حاشیہ نمبر۶

قرآن مجید میں اِس مقام کے سوا اور کہیں جہنّم  کی آگ کو اللہ کی آگ نہیں کہا گیا ہے۔ اِس مقام پر اُس کو اللہ تعالیٰ کیطرف منسوب کرنے سے نہ صرف اُس کی ہولناکی کا اظہار ہوتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی دولت پا کر غرور و تکبُّر میں مبتلا ہ و جانے والوں کو اللہ کس قدر سخت نفرت اور غضب کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس کی وجہ سے اُس نے اُس آگ کو خاص اپنی آگ کہا ہے  جس میں وہ پھینکے جائیں گے۔